0
Sunday 24 Nov 2024 06:25

پاراچنار سے کراچی تک انسانی درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے، فیض اللہ فراق

پاراچنار سے کراچی تک انسانی درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے، فیض اللہ فراق
اسلام ٹائمز۔ ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کر کے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ملک میں مسلکی تقسیم کو آڑ بنا کر بعض ملک دشمن سیاسی قوتیں عدم استحکام کے ذریعے ناجائز فوائد چاہتی ہیں، مظلوموں کا بے گناہ خون کسی طور جائز نہیں ہے۔ پارہ چنار سے لیکر کراچی تک انسانی درد کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں فرقوں کے بجائے انسانی ایجنڈے پر محب وطن شہری بننا ناگزیر ہے، دہشتگردی کی جنگ آج کی نہیں ہے بلکہ اب تک 70 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار امن کے قیام کیلئے ہاپنی قیمتی جانیں دے چکے ہیں۔
 
گزشتہ ایک ہفتے میں جہاں پارہ چنار میں خوارج نے بیگناہ انسانوں کے گلے کاٹے ہیں وہاں پر پاک فوج کے بہادر جوانوں نے انہی خوارج کے تعاقب میں درجنوں جانیں دے چکے ہیں، صرف ایک ہفتے میں پاک فوج اوظمر دیگر سیکورٹی اداروں کے 50 سے زائد جوان و آفیسرز دہشت گردوں اور شرپسندوں کا پیچھا کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو چکے ہیں۔ یہ وردی میں ملبوس خوبرو جوان جو اپنی جوانیاں ہماری حفاظت میں لٹا رہے ہیں یہ بھی ہم میں سے ہیں ،ہمارے ہی کسی ماں کے لخت جگر ہیں اور ہمارا مان ہیں۔
 
 ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان شہداء کی سرزمین ہے۔ یہاں کے باسی اپنے محافظوں سے محبت کرتے ہیں، ہمیں مل کر پاراچنار کے مظلوم انسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے لیکن دل آزار نعروں سے دشمن تو خوش ہو سکتے ہیں لیکن ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اس لئے اپنے جذبات کو تحمل و تحقیق کا لباس پہناتے ہوئے ہم سب نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر خوارج اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1174428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش