اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی شہریوں کے درمیان انجام پانے والے ایک نئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف 21 فیصد فرانسیسی شہری ہی غاصب صیہونی رژیم کے بارے ''مثبت'' رائے رکھتے ہیں جبکہ سال 2020 کے سروے کے مطابق یہ شرح 27 فیصد تھی۔
اس سروے میں سوالات کا جواب دینے والوں میں سے 49 فیصد، فرانسیسی سیاسی رہنماؤں پر صہیونی لابی کے اثر و رسوخ پر یقین رکھتے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیاٹوڈے کے مطابق، یہ نتائج، جو ستمبر میں ایپسوس (Ipsos) نامی کمپنی کی جانب سے کئے گئے سروے سے متعلق ہیں، یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ 52 فیصد فرانسیسی شہریوں کا خیال ہے کہ فرانس میں رہنے والے صہیونی یہودی فرانس کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ زیادہ وفادار ہیں جبکہ 46 فیصد فرانسیسی شہریوں کا ماننا ہے کہ یہ صہیونی یہودی عام فرانسیسی شہریوں سے زیادہ امیر ہیں!
اس سروے رپورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ 56 فیصد فرانسیسی شہریوں کو یقین ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم جارح ہے جبکہ صرف 29 فیصد فرانسیسیوں کا خیال ہے کہ قابض اسرائیلی صلح کے طالب ہیں۔