اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان نے لینڈ ریفارمز بل آل پارٹیز کانفرنس بلا لی۔ اے پی سی میں لینڈ ریفارمز بل پر وکلاء اور عمائدین کی طرف سے تیار کردہ مسودے کو پیش کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس سکردو کے مقامی ہوٹل میں اتوار کو صبح دس بجے بلا لی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے زمینی اصلاحات بل کا مسودہ منظرعام پر لایا تھا جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ مختلف سٹیک ہولڈرز کی جانب سے بل کو مسترد کرنے کے بعد حکومت نے بل کی اسمبلی سے منظوری موخر کر دی تھی۔