0
Sunday 24 Nov 2024 10:47

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور، فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور، فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل کردی گئیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات والےعلاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی بند ہوگی، ان علاقوں میں موبائل ڈیٹا بندش کا تعین حالات کو دیکھ کر کیا جائیگا۔ ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہے، فیس بک، واٹس ایپ سمیت کئی ایپس کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ واٹس ایپ پر وائس مسیجز، تصاویر اور ویڈیو سروسز میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور کے کچھ علاقوں سمیت فیصل آباد اور گردونواح میں  میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہے، مختلف سوشل میڈیا ایپز کی سروسز ڈاون ہوگئی ہیں۔
 
واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی، وزارت داخلہ نے موبائل فون، انٹرنیٹ سروز معطل کرنے کے احکامات پی ٹی اے کو صارد کر دیئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد سے انٹرنٹ سروس بند ہے۔ موبائل فون کھلا ہوگا مگر انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا۔ موبائل سنگل کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ہی وزارت داخلہ سے خط موصول ہوگیا تھا، آج موبائل فون اور انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معمول کے مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش