اسلام ٹائمز۔ استور تھلیچی کوسٹر حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے، پاکستان نیوی کے ماہر غوطہ خور لاپتہ لاشوں کی تلاش میں خصوصی مدد کر رہے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی کوسٹر تھلیچی کے مقام پر دریا میں جا گری تھی جس میں 27 افراد سوار تھے۔ حادثے میں دلہن بچ گئی تھی، 13 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا جبکہ 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی لاشوں کی تلاش کیلئے دریائے سندھ میں مسلسل آٹھ روز سے سرچ آپریشن جاری ہے۔