0
Friday 22 Nov 2024 09:07
دین و دنیا

حضرت زهرا سلام الله علیها کی اجتماعی زندگی

متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
عنوان: حضرت زهرا سلام الله علیها کی اجتماعی زندگی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین ضیغم همدانی
میزبان: محمد سبطین علوی
 تاریخ: 22 نومبر 2024

موضوعات گفتگو:
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے اجتماعی پہلو
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا دفاع ولایت علی ابن ابیطالب میں کرادر
آج کی دنیا میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا رول ماڈل کا پہلو
 
خلاصہ گفتگو:
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت: حق اور باطل کے معرکے کا درس
 
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی حق اور باطل کے معرکے میں ثابت قدمی اور جدوجہد کا عظیم نمونہ ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلافت کے مسئلے پر جو اجتماعی معصیت رونما ہوئی، اس کے خلاف حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا قیام تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے۔ آپ نے نہ صرف مسجد نبوی میں خطبہ دے کر حق کا دفاع کیا بلکہ گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر عوام کو بھی بیدار کرنے کی کوشش کی کہ وہ اس اجتماعی معصیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
 
حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا ہر عمل، چاہے وہ خطبہ فدکیہ ہو، خواص کے سامنے احتجاج ہو، یا اپنی مخفی تدفین کی وصیت، یہ سب اس وقت کے سیاسی اور اجتماعی حالات کے خلاف ایک واضح احتجاج تھا۔ آپ کا یہ طرزِ عمل ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ حق کی حمایت اور باطل کی مخالفت میں خاموش تماشائی بننا مومن کے شایان شان نہیں۔ آپ کی وصیت کہ حکومتی افراد کو آپ کی تدفین میں شامل نہ کیا جائے، اس بات کی دلیل ہے کہ حق کے راستے پر ثابت قدم رہنا اور ظلم کے خلاف عملی اقدامات کرنا ایمان کی اصل روح ہے۔
 
آج کے دور میں، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہمیں دعوت دیتی ہے کہ ہم ہر حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیں۔ چاہے یہ غزہ کی جنگ ہو یا مظلوموں کے حقوق کی بحالی کا معاملہ، ہمیں فاطمی بصیرت کے ساتھ باطل کے خلاف کھڑے ہونا ہوگا۔ یہی وہ درس ہے جو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی زندگی اور کردار سے ہمیں دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1174041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش