2
Monday 18 Nov 2024 08:41
تجزیہ

فلسطین، ایران اور سعودیہ روابط

نئے مراحل
متعلقہ فائیلیںہفت روزہ پروگرام تجزیہ
عنوان: فلسطین  کی خطرناک صورتحال اور ایران سعودیہ روابط میں نیا مرحلہ
 مہمان: علامہ محمد امین شہیدی ( سربراہ اُمتِ واحدہ پاکستان)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 18 نومبر 2024

خلاصہ گفتگو:
طوفان الاقصیٰ کے بعد خطے کا فکری اور جغرافیائی نقشہ تیزی سے بدل رہا ہے
اسرائیل کے بارے میں عالمی تصورات میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے
اسرائیل کی ناقابلِ شکست ہونے کا واہمہ ختم ہوچکا ہے
اگر یورپ و مغربی دنیا اور امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی چھوڑدیں تو یہ ایک دن کی مار ہے
ساٹھ ہزارافراد بشمول خواتین و بچے قتل کرنے کے باوجود بھی اسرائیل کے ہاتھ کچھ نہیں آیا
آٹھ ارب انسانوں کے دل میں اسرائیل کی نفرت پیدا ہوچکی ہے
القدس اور فلسطین کے مسئلے پہ مسلم حکمرانوں کو عوامی جذبات کا واضح اندازہ ہوگیا ہے
سعودی عرب سمیت تمام اسلامی و عرب ممالک چاہے زبانی جمع خرچ ہو مگر اسرائیل  کے خلاف بات کرتے ہیں
تمام مسلمان ممالک کے لئے اسرائیل نفرت انگیز ملک بن چُکا ہے
جمہوری اسلامی ایران اور کو عرب حکمرانوں کے لئے مغربی دُنیا نے ایک بھوت بنا کر پیش کیا ہوا تھا
 
زمینی حقائق یہ ہیں کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک ایران کے دوست ملک ہونے پہ متفق ہورہے ہیں
ایران اور عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری مفادات نہیں بلکہ اسلامی جذبے کےتحت آرہی ہے
عرب ممالک اور خصوصاً سعودی عرب ٹرمپ کے تضحیک آمیز رویے سے زخم خوردہ ہیں
خطے میں  جنگ مسلمانوں کی صیہونیوں سے  عقائدنظریات اور تمدن کی جنگ ہے
حق و باطل کی جنگ میں کشور کشائی سے زیادہ عقیدے اور نظریے کی فتح اہمیت رکھتی ہے
حماس اور فلسطینی اپنی بقا کی نہیں بلکہ اسرائیل کے فنا ہونے کی جنگ لڑرہے ہیں
اس جنگ میں فلسطینیوں اور محورِ مقاومت نے کچھ بھی نہیں کھویا.
اس جنگ میں کمی ضرور آسکتی ہے، مگر اس کا اختتام اسرائیل کی نابودی ہے
پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب  ایران تعلقات میں مثبت  تظاہر کی کوشش کی ہے
پاکستان کے لئے سعودی عرب اور ایران دونوں ممالک بہت اہمیت رکھتے ہیں
سعودی عرب اور ایران بہتر تعلقات پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں
 
خبر کا کوڈ : 1173147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش