متعلقہ فائیلیںICC issues arrest warrants for Netanyahu and Gallant in Gaza |Terrorist open fire on vehicles in Kurram district
ہفتہ وار
اسلام ٹائمزوی لاگ
نیتن یاہوپر آن پڑی بڑی مصیبت وارنٹ گرفتاری جاری
ضلع کُرم میں مسافر ویگنوں پر تکفیریوں کے حملے 86 شہید
امریکہ نے ایک بار پھر دکھائی بدمعاشی ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب
وی لاگر: سید عنان زیدی
تاریخ: 23 نومبر 2024
خلاصہ:
عالمی فوجداری عدالت نے صیہونی وزیرِاعظم نیتن یاہو اورسابق وزیرِجنگ یوآو گیلنٹ کی گرفتاری
کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیاہے
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے صیہونی حکومت کے وزیرِاعظم اور سابق وزیرِجنگ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ پراسیکیوٹر کریم خان کی طرف سے کی جانے والی استدعا کے 6 ماہ بعد جاری کیے گئے ہیں۔
جنوبی افریقا نے اسرائیلی قیادت اور فوج کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر تکفیری دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی موجودگی میں 45 منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق اور45 زخمی ہو گئے جبکہ بہت سے مسافروں کو دہشتگردوں نے گن پوائنٹ پراغوا کر لیا۔
واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ دہشتگردوں نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
پاراچنار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کافی عرصے سے پاراچنار کے محاصرے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر طبی آلات کی سخت کمی ہے۔
ایران کی سلامتی خطے کی سلامتی سے الگ نہیں ایران کے خلاف دھمکیاں، پابندیاں،دباو بے اثر ہیں ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے کہا کہ امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار بنتے ہیں، لیکن غزہ اور لبنان میں ہونے والے جرائم پر خاموش ہیں، میں نہیں مانتا کہ وہ لوگوں اور انسانیت کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں، ان انسانی حقوق پر شرم آتی ہے جن کا وہ دفاع کرتے ہیں۔
دنیا بھر کے یہودیوں کے نام ایران کے نائب صدر کا پیغام
ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف نے دنیا بھر کے یہودیوں کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں ان سے یہودیت کی حقیقی تعلیمات کو تحریف، نسل پرستانہ افکار اور صیہونی قتل عام کے شر سے محفوظ رکھنے کی اپیل کی۔
#terroristattack
#netanyahuarrested
#middleeastwar