0
Tuesday 19 Nov 2024 11:00

حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت

حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہداء کو ان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1992ء میں آج ہی کے دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان، فاروق احمد ڈار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں شہید کر دیا تھا۔ متعدد لوگوں نے سرینگر کے عید گاہ میں مزار شہداء پر حاضری دے کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ثابت قدمی سے جاری رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 1173424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش