0
Tuesday 19 Nov 2024 10:02

بی جے پی بھارت میں فرقہ واریت کو پھیلا رہی ہے، محبوبہ مفتی

بی جے پی بھارت میں فرقہ واریت کو پھیلا رہی ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ریاست جھارکھنڈ میں انتخابات سے قبل فرقہ وارایت اور ملک کی نام نہاد سیکولر شناخت کے خلاف اشتہار جاری کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اشتہار بی جے پی کی جھارکھنڈ شاخ کے ایکس ہینڈل اکائونٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اشتہار ہٹانے کی ہدایت کے بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں اس اشتہار کو افسوسناک قرار دیا جو فرقہ واریت پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارت میں فرقہ واریت کو پھیلا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش