0
Saturday 23 Nov 2024 11:12

پاراچنار میں غزہ کا منظر پیش کیا گیا، ترجمان جی بی حکومت کا گلگت میں مظاہرین سے خطاب

متعلقہ فائیلیں
اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے انجمن امامیہ گلگت بلتستان اور ملت تشیع گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ترجمان نے کہا کہ سانحہ پاراچنار ہم سب کیلئے یکساں دل گرفتگی کا باعث ہے، ہم اس غیر انسانی قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، پاراچنار میں ملک دشمن عناصر نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کرم میں کربلا بپا کی گئی، غزہ کا منظر دیکھنے کو ملا۔ اس بدترین دہشتگردی پر دل انتہائی غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں ایک ہائبرڈ وار فئیر چل رہی ہے جس میں مسلک کے نام پر ہمیں لڑایا جا رہا ہے، ہم گلگت بلتستان بھر سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم بلاتفریق سانحہ پارہ چنار کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں ایک امت بننے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان میں بھی مسلکی رنگارنگی ایک گلدستہ کی طرح ہے، ماضی میں ہم نے ایک دوسرے کے گلے کاٹے اور مسلک کے نام پر 1400 قیمتی جانیں چلی گئیں لیکن ہمیں اس سے کیا ملا، ہم نے کیا کھویا، کیا پایا؟ ہمارا دکھ درد اور نفع و نقصان مشترک ہیں، ہم نے انسانیت کے ساتھ اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1174257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش