0
Sunday 17 Nov 2024 20:33

رواں سال پنجاب پولیس نے 2لاکھ کے قریب مجرمان گرفتار کیے، آئی جی

رواں سال پنجاب پولیس نے 2لاکھ کے قریب مجرمان گرفتار کیے، آئی جی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب مجموعی طور پر 2 لاکھ کے قریب مجرمان گرفتار کر لئے۔ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں1 لاکھ 19 ہزار 961 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار شدگان میں اے کیٹیگری کے 21701، بی کیٹیگری کے 98 ہزار 620 اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس کریک ڈاؤن میں 59 ہزار 569 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔ اے کیٹیگری کے 5800 اور بی کیٹیگری کے 54 ہزار 169 عدالتی مفروران شامل ہیں۔

دوران آپریشنز 31 ہزار 574 ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار ہوئے۔ اے کیٹیگری کے 13000، بی کیٹیگری کے 18 ہزار 474 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 91 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ لاہور میں 61 ہزار خطرناک مجرمان گرفتار کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1173129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش