0
Sunday 17 Nov 2024 20:54

عمران خان کی کال پر 24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری

عمران خان کی کال پر 24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی سندھ میں تیاریاں جاری
اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی کال پر 24 نومبر اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں جاری پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ قافلے کی صورت میں عوامی رابطہ مہم کے لئے نکل پڑے۔ حلیم عادل شیخ کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد اور جامشورو اضلاع کے مختلف شہروں میں پہنچے۔ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، پی ٹی آئی سندھ کے سیکریٹری لیگل افیئر معروف قانوندان ایڈووکیٹ محمد اشرف سموں، پی ٹی آئی رہنما چودھری انس نثار، ایڈووکیٹ دانیال مگسی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں نے عوام کو 24 نومبر کی لانگ مارچ کے حوالے سے آگاہی دی اور حقیقی آزادی، عمران خان کی آزادی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی، 26 ویں آئینی ترمیم کے نقصانات، عدلیہ کی آزادی کے بارے میں آگاہ کیا اور 24 فروری کو عمران خان کی آخری کال پر اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی، مختلف شہروں میں حلیم عادل شیخ کا کارروان پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنوں سمیت شہریوں والہانہ استقبال کیا۔

مختلف مقامات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 24 نومبر انشاء اللہ حقیقی آزادی اور ہمارے مطالبات کی منظوری کا دن ہوگا، 24 نومبر پاکستان کے مستقل کا ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا پورے پاکستان میں 24 نومبر کی لانگ مارچ کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے، ہم نے آج سندھ کے سات اضلاع کا دورہ کیا اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے شہریوں میں پفلیٹ تقسیم کئے ہیں، ہم نے عوام کو بتایا ہے کہ 24 نومبر ایک اہم دن ہے، 24 نومبر کو عوام کو اپنے حقوق کے لئے نکلنا ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اس وقت ملک میں افراتفری والا ماحول عوام کو انقلاب کی طرف لے جارہا ہے، موجودہ فسطائیت کے دور میں عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، چور، لٹیرے سیاستدانوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے، عوام نے جنہیں ووٹ دیکر منتخب کیا ان رہنماؤں اور ان کی جماعت کو مکمل طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1173135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش