0
Monday 11 Nov 2024 20:53

دہشتگردی تشویشناک، ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے، علامہ ریاض نجفی

دہشتگردی تشویشناک، ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے ملک میں جاری دہشتگردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور سکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونیوالے بم دھماکے نے عوام کو افسردہ کرنے کیساتھ ان میں عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کر دیا ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا چند دن پہلے کراچی میں چینی شہریوں پر ہونیوالا بم دھماکہ بھی ملکی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ جبکہ پارا چنار ایک عرصے سے دہشتگردی اور بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے پاراچنار کے راستے بند کر رکھے ہیں۔ تین اطراف سے افغانستان کی سرحد سے جڑا حساس شہر پاراچنار کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات کی اشیاء بھی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ جبکہ ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشتگردوں سے راستے کھلوانے میں ناکام ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پارا چنار کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بند راستے کھولے جائیں۔ پاراچنار سامان لے جانیوالے ٹرکوں کو لوٹنا اور مسافروں کو شہید کرنے کے اقدامات غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1171885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش