0
Saturday 9 Nov 2024 21:12

قطر نے ہمیں دوحہ چھوڑنے کا نہیں کہا، حماس کا اعلان

قطر نے ہمیں دوحہ چھوڑنے کا نہیں کہا، حماس کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک مرکزی رہنما نے عرب میڈیا کو بتایا ہے کہ قطر سے، حماس کے رہنماؤں کو ملک بدر کرنے پر مبنی امریکی مطالبے سے متعلق شائع شدہ اطلاعات کے برعکس، قطر نے حماس کے سیاسی رہنماؤں کو دوحہ چھوڑنے کے لئے نہیں کہا۔

عرب روزنامے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو میں حماس کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ حماس، اپنے قطر سے نکال باہر کرنے سے متعلق امریکی مطالبے اور بڑھتے ہوئے دباؤ سے آگاہ ہے لیکن قطری حکومت نے ہم سے ایسی کوئی بات نہیں کہی! انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پہلے بھی کئی بار دہرایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک طرح کا امریکی دباؤ ہے تاکہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے تعطل کا شکار مذاکرات میں "مزید مراعات" دینے پر مجبور کیا جائے۔

واضح رہے کہ مذاکرات کے آغاز سے ہی حماس نے واضح کر رکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی جنگ بندی کے معاہدے کے لئے، غزہ سے قابض صیہونی افواج کا مکمل انخلاء، حملوں کا خاتمہ اور قیدیوں کا تبادلہ ضروری ہے!
خبر کا کوڈ : 1171667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش