اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے پنجگور علاقے میں سبز کوہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں جیش العدل تنظیم کے 12 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی شدت بہت زیادہ تھی اور سبز کوہ کے آسمان میں جنگی طیاروں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ واضح رہے کہ سبز کوہ صیہونی اور عربی پشت پناہی سے چلنی والی جیش العدل نامی دہشت گرد تنظیم کے کیمپوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان اور ایران کی مشترکہ کارروائی میں عبد المالک ریگی کے بعد دہشت گردوں کا سرغنہ اور جیش العدل تنظیم کا سربراہ صلاح الدین فاروقی اور اس کا اہم ساتھی فقیر محمد مارے گئے ہیں۔ یاد رہے یہ کارروائی ایرانی وزیر خارجہ اور نائب وزیر دفاع کے دورہ پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کے چیف جنرل عاصم منیر سید کے دورہ سعودی عرب کے دوران کی گئی ہے۔