اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول پر ڈاکٹر سعدیہ کمال کا خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںڈاکٹر سعدیہ کمال پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں، بنیادی تعلق احمد پور شریقہ سے ہے۔ انہوں نے سرائیکی زبان میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے، آج کل ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان سے واسبتہ ہیں، مخلتف ٹاک شوز میں سماجی ایشوز پر بات کرتی ہیں اور ثقافتی پروگرامز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ اسلام آباد میں تین روزہ سالانہ لیٹریچر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے ادیب، شعراء حضرات، مصنفین، صحافی حضرات، اینکرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال سے ادبی میلے کی اہمیت اور ضرورت پر خصوصی انٹرویو کیا گیا ہے جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial