0
Wednesday 6 Nov 2024 20:57

کوئٹہ، واسا ملازمین کے احتجاج کا پانچواں روز، واٹر ٹینکر کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ، واسا ملازمین کے احتجاج کا پانچواں روز، واٹر ٹینکر کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی ٹینکر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واسا ملازمین کی جانب سے ایڈہاک الاؤنس کی عدم ادائیگی پر ہڑتال پانچ روز سے جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واٹر ٹینکر آپریٹرز نے پانی کی طلب بڑھنے پر پانی کے فی ٹینکر کی ریٹ میں 1000 سے 2000 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ٹینکر کے ڈرائیور جانے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کا نوٹس لیا جائے۔ دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ واسا ملازمین کو الاؤنس دینے کے حوالے سے سمری متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد ملازمین کو الاؤنس ادا کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1171146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش