0
Saturday 2 Nov 2024 23:20

غزہ، القسام کے دھماکہ خیز پھندوں میں اعلی اسرائیلی افسر سمیت کم از کم 4 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ، القسام کے دھماکہ خیز پھندوں میں اعلی اسرائیلی افسر سمیت کم از کم 4 صیہونی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی رژیم کے معروف میڈیا چینل "حدشوت للو تسنزورا (חדשות לולו תנזורה-Hadshot Lele Tsinzora) نے غزہ میں ایک "سخت سکیورٹی حادثے" کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس دوران 1 اعلی اسرائیلی فوجی افسر سمیت 4 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس اسرائیلی میڈیا نے یہ اعلان بھی کیا کہ صہیونی فوجیوں کے ساتھ ایک اور "سخت حادثہ" بھی پیش آیا ہے جس کی تفصیلات جلد ہی نشر کی جائیں گی۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے مغرب میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ از قبل مسلح شدہ مکان کو تباہ کرتے ہوئے دسیوں غاصب صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کیا ہے۔ اپنے بیان میں القسام کا کہنا ہے کہ اس گھر میں غاصب صہیونی رژیم کے پیادہ دستوں کا پورا گروہ موجود تھا جس کے باعث قابض اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک و زخمی ہوئی ہے تاہم کم از کم نقصان کے اعتراف کی پالیسی پر گامزن اسرائیلی میڈیا نے اس آپریشن میں اپنے 1 اعلی فوجی افسر اور 3 عام فوجیوں کے مارے جانے کا ہی اعتراف کیا ہے۔

القسام نے ایک دوسری مشترکہ کارروائی میں جبالیا کیمپ کے مغرب میں واقع الفاخورہ اسکول کے قریب قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک دوسرے گروہ کو بھی غاصب اسرائیلی رژیم کے اپنے ہی اَن پھٹے بم کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ حملوں میں متعدد اینٹی پرسنل بم بھی استعمال کئے گئے کہ جن کے دوران ہلاک و زخمی ہونے والے غاصب اسرائیلی فوجیوں کے بارے صیہونی میڈیا کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1170413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش