Thursday 31 Oct 2024 17:51
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مسودہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور عنقریب دونوں ممالک اس پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں فریقین مشترکہ دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی و عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لئے دفاعی شعبے میں قریبی تعاون کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر کے اوائل میں روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" نے ایک اعلان کیا، جو روسی قانونی شعبے کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی شائع ہوا۔ جس میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وفاقی اداروں کی رضامندی سے روسی وزارت خارجہ نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسکو اور تہران کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے معاہدے کے منصوبے پر دستخط سے اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ماسکو اور تہران جلد ہی ایک ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے، جو تیاری کے مراحل میں ہے۔

خبر کا کوڈ : 1169916
Sanfraz khan
روس اور ایران میں جو اسٹریٹجک معاہدہ ہو رہا ہے، اس میں سعودیہ کو بھی ایران اور روس کے ساتھ شریک ہونا چاہیئے۔ میرے خیال سے یہ اچھا ہوگا، کیونکہ سعودیہ کا امریکہ سے گٹھ جوڑ ہے اور امریکہ ہمیشہ سعودیہ کو اسرائیلی مفاد میں استعمال کرتا ہے۔ امریکہ کو مسلم ممالک سے ہمدردی نہیں اور نہ کبھی رہے گی۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے مفاد میں اسلامی ممالک کو استعمال کرتا ہے۔ روس امریکہ کی طرح نہیں، روس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، مگر امریکہ بھروسے کے لائق نہیں۔
00
منتخب
23 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024
23 Dec 2024
22 Dec 2024