متعلقہ فائیلیںایران پر اسرائیل کا حملہ
پروگرام دین و دنیا
میزبان محمد سبطین علوی
مہمان حجت الاسلام والمسلمین سید میثم ہمدانی
عنوان: ایران اور اسرائیل تنازعہ ایک سطحی جنگ یا ائیڈیالوجیکل جنگ
غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال اور اسرائیلی اہداف؛ جائزہ
خلاصہ گفتگو
ایران اور اسرائیل کا تنازعہ ایک سطحی جنگ نہیں، بلکہ ایک گہری نظریاتی اور ائیڈیالوجیکل جنگ ہے۔
ایران اور اسرائیل کا تنازعہ ایک ایسی جنگ ہے جو صرف سرحدی مسائل یا سیاسی مفادات تک محدود نہیں، بلکہ اس کی جڑیں گہری نظریاتی اختلافات میں پیوست ہیں۔ یہ جنگ در واقع اسلام اور کفر کی جنگ ہے۔
گزشتہ دنوں اسرائیل نے ایران پر حملے کی کوشش کی، لیکن ایران کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا اور اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے نے ایران کی عسکری صلاحیت کو واضح کیا ہے۔
اور اسی طرح سے اسرائیل غزہ اور لبنان میں بھی اپنے اہداف کو حاصل نہیں کر سکا۔ لبنان میں حزب اللہ کی لیڈرشپ کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اپنے حملوں کو شدید کر دیا ہے۔
غزہ میں اسرائیل خاص اہداف رکھتا ہے کہ جن کا مسلمانوں کو ادراک کرنا چاہیئے تا کہ اسرائیل خطرناک اہداف کو تکمیل کی جرات ہو سکے۔
اسرائیل بلیک واٹر کی طرح کی ایک تنظیم کے ذریعے غزہ میں دوبارہ شہری آبادکاری کرے گا اور اپنے ان اہداف کو حاصل کرے جو کہ بہت خطرناک ہے۔