اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے انہدام کے لئے جاری جنگ میں اپنی کاروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر شائع کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آج بروز اتوار صبح حزب اللہ کا بیان کا متن حسب ذیل ہے:
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْ
ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِيرٌ
وهذا هو حق الله تعالى!
غزہ میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں، 27-10-2024 بروز اتوار صبح 7:40 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 09:40 بجے) اسلامی مزاحمت کے سرفروشوں نے مبارک حملے کا آغاز کیا۔ یہ مقبوضہ علاقے عکا کے جنوب مشرق میں "یوڈفیٹ" ملٹری انڈسٹریز کمپنی پر ڈرونز کے ایک سکواڈرن کے ساتھ فضائی حملہ تھا۔ (مبصرین کے مطابق یہ ایرانی ساختہ حملہ آور ڈرون تھے، جو میزائل فائر کرکے واپس آگئے اور خودکش ڈرون کے مانند ہدف سے جاکر نہیں ٹکرائے)
"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔"
اتوار 27-10-2024
23 ربیع الثانی 1446ھ