اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹری اور آڈٹ کی آسامیوں پر آئی بی اے کراچی کے تحت اتوار 3 نومبر اور 4 نومبر کو ہونے والے تحریری ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گئے۔ چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ٹیسٹ پر حکم امتحانی جاری کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مشورے کے بعد یہ ٹیسٹ ملتوی کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے عہدے کیلئے 217 امیدوار، کنٹرولرز کیلئے 35 امیدوار، سیکریٹری کے عہدے کیلئے 27 امیدوار، جبکہ گریڈ 17 کی آڈٹ آفیسر کی آسامی کیلئے 19 امیدوار میدان میں تھے۔