اسلام ٹائمز۔ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقے کے معروف شہر قطیف سے مقاومت اسلامی فی البلاد الحرمین نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر ایرانی ساختہ جدید خودکش ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ مقاومت الاسلامیہ فی البلاد الحرمین نے صیہونی دشمن کیخلاف ایک اور محاذ کھول کر یمن، عراق، لبنان اور ایران کے بعد ایک فرنٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس محاذ کے شروع ہونے سے دورس نتائج مرتب ہونگے۔
ویڈیو کا لنک
https://www.iribnews.ir/fa/news/4365446/
باخبر ذرائع کے مطابق اس حملے کی شدت کا اندازہ شاید ابھی نہ لگایا جا سکے، لیکن یہ ایک حساس ترین اقدام ہے، جو سعودیہ کے اندر سے اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے محور مقاومت سے منسلک کسی گروپ یا حکومت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، نہ اس نام سے کوئی گروہ پہلے کبھی منظر عام پہ آیا ہے۔ واضح رہے کہ بحرین سے بھی مقاومت اسلامی سرایا الاشتر متعدد بار اسرائیل پر خودکش ڈرونز فائر کرچکی ہے، لیکن پہلی مرتبہ ہے کہ سعودی عرب سے ڈرون حملے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔