QR CodeQR Code

اسرائیل کے انہدام کی جنگ 2024

اسرائیل کی ملٹری انڈسٹریز کمپنی پر حزب اللہ کا ڈرونز کے ایک سکواڈرن کے ذریعے فضائی حملہ

اتوار 27 اکتوبر، روزانہ کے آپریشنز بارے حزب اللہ لبنان کا سرکاری بیان

27 Oct 2024 14:33

ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں "یوڈفیٹ" ملٹری انڈسٹریز کمپنی پر ڈرونز کے ایک سکواڈرن کے ساتھ فضائی حملہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے انہدام کے لئے جاری جنگ میں اپنی کاروائیوں کی تفصیل روزانہ کی بنیاد پر شائع کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آج بروز اتوار صبح حزب اللہ کا بیان کا متن حسب ذیل ہے:

 بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
 أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِيرٌ 

 وهذا هو حق الله تعالى!
 غزہ میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں اور ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں، 27-10-2024 بروز اتوار صبح 7:40 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 09:40 بجے) اسلامی مزاحمت کے سرفروشوں نے مبارک حملے کا آغاز کیا۔ یہ مقبوضہ علاقے عکا کے جنوب مشرق میں "یوڈفیٹ" ملٹری انڈسٹریز کمپنی پر ڈرونز کے ایک سکواڈرن کے ساتھ فضائی حملہ تھا۔ (مبصرین کے مطابق یہ ایرانی ساختہ حملہ آور ڈرون تھے، جو میزائل فائر کرکے واپس آگئے اور خودکش ڈرون کے مانند ہدف سے جاکر نہیں ٹکرائے)
     
 "وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔"     
  اتوار 27-10-2024
 23 ربیع الثانی 1446ھ


خبر کا کوڈ: 1169033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1169033/اسرائیل-کی-ملٹری-انڈسٹریز-کمپنی-پر-حزب-اللہ-کا-ڈرونز-کے-ایک-سکواڈرن-ذریعے-فضائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com