0
Tuesday 22 Oct 2024 17:30

خیرپور میں ڈاکٹر اغواء، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

خیرپور میں ڈاکٹر اغواء، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹر خالد محمود کو اغواء کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کر لیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود گمبٹ اسپتال میں بلڈ بینک کے انچارج ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو گزشتہ روز رحیم یار خان سے اسپتال آتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کی رہائی کیلئے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس حکام نوٹس لے کر ڈاکٹر کی فوری بازیابی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 1168013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش