0
Saturday 19 Oct 2024 20:43

لاہور، مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر یحییٰ سنوار کی غائبانہ نمازجنازہ

لاہور، مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر یحییٰ سنوار کی غائبانہ نمازجنازہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر زندہ دلان لاہور کی جانب سے یحییٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ دعوت و اصلاح مرکزی مسلم لیگ لاہور کے کوآرڈینیٹر مولانا ادریس فاروقی نے لاہور پریس کلب کے باہر غائبانہ نماز جنازہ کی امامت کرائی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور سٹی کے صدر چودھری معاذ اشتیاق، عمر فاروق گجر، حافظ نوید، عمر عبدالعزیز اور احمد یاسین سمیت سینکڑوں شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سٹی صدر لاہور چودھری معاذ اشتیاق نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ سنوار شہید نے حق ادا کر دیا ہے۔ بیت المقدس کی آزادی کے مشن میں ان کے خاندان کے درجنوں افراد شہادت پیش کر چکے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کے جذبہ شہادت کو شکست نہیں دے سکتا۔

صدر تحصیل شالیمار عمر فاروق گجر کا گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ اسرائیل آئے روز بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ جبکہ پوری دنیا اسرائیلی مظالم کی جانب دیکھ رہی ہے اور اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ 50 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ہسپتال اور سکول تک محفوظ نہیں۔ اسماعیل ہنیہ کے بعد یحییٰ سنوار کی شہادت نے ایک بار پھر دنیا پر عیاں کیا ہے کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے۔ صدر تحصیل ماڈل ٹاؤن حافظ نوید نے کہا کہ یہ یحییٰ سنوار کی شہادت امت مسلمہ کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر ساری امت کو یکجا ہو کر اسرائیل کو جواب دینا ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ فلسطینوں جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 1167391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش