0
Tuesday 22 Oct 2024 17:14

سندھ میں صنعتوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ

سندھ میں صنعتوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محنت کشوں کیلئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق صنعتوں میں اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں 15.62 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے محنت کشوں کی اجرت میں اضافے سے م تعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 صنعتوں میں کام کرنے والے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمندوں کی اجرت میں اضافہ کر دیا گیا گیا، جس کے تحت نیم ہنرمند کی ماہانہ تنخواہ 38 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہنرمند کی ماہانہ تنخواہ 45 ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنر مند کی ماہانہ تنخواہ 47 ہزار 868 روپے مقرر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1168003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش