0
Wednesday 16 Oct 2024 14:57

لیاقت بلوچ اور علامہ عارف واحدی کی ملاقات، اتحادِ امت کی ضرورت پر زور

لیاقت بلوچ اور علامہ عارف واحدی کی ملاقات، اتحادِ امت کی ضرورت پر زور
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے لاہور میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور کے رہنما احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور وحدت امت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ میں فلسطین و لبنان میں ہونیوالی اسرائیلی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ لیاقت بلوچ نے سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر علامہ عارف واحدی سے اظہار تعزیت کیا۔
 
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر امت متحد ہوتی اور مسلم حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے تو آج فلسطین کے مظلوم عوام کی حالت یہ نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ امت کے تمام مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ جب ہم فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امتِ واحدہ بن کر سوچیں گے تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی عظمت رفتہ بحال ہوگی۔ بعدازاں لیاقت بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے علامہ عارف واحدی کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 1166785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش