0
Friday 18 Oct 2024 23:56

یحی سنوار کی شہادت اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، انجینئر سخاوت علی سیال 

یحی سنوار کی شہادت اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، انجینئر سخاوت علی سیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحی سنوار بھی منزل شہادت پر فائز ہوگئے، لیکن اُنہوں نے آخری دم تک بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کی، دشمن ساٹھ سالہ یحی سنوار سے شدید ترین خائف تھا، لیکن شہادتوں کا سلسہ مزاحمت کو روک نہیں سکتا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ، شہید قاسم سلیمانی، شہید عباس موسوی، شہید سید حسن نصراللہ اور اب یحی سنوار لیکن یہ مقاومتی بلاک آگے بڑھے گا، شہادت یحی سنوار کی دلی خواہش تھی جس کا اظہار وہ کئی مرتبہ کر چکے ہیں، یحی سنوار کی شہادت اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طوفان الاقصی اسرائیل کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی پر مکمل ہوگا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1167254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش