0
Tuesday 22 Oct 2024 17:17

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 695 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 86753 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کے نتیجے میں انڈیکس میں 749 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 86807 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز (کاروباری ہفتے کے پہلے دن) بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 86000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر دوبارہ بحال ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1168004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش