0
Tuesday 22 Oct 2024 18:20

پی بی 8، ضمنی انتخابات میں جمعیت نطریاتی کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت

پی بی 8، ضمنی انتخابات میں جمعیت نطریاتی کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک نے کہا ہے کہ ہماری یہ روایت ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود رفاقت اور اتحاد کے تقاضوں کو نبھایا جائے۔ جمعیت نظریاتی کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کی سیاست کی تاریخ یہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی طرف سے اتحاد میں کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی قیادت میں پارٹی کے وفد کی جے یو آئی پاکستان کے صوبائی رابطہ مرکز آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ جے یو آئی پاکستان کے ساتھ پارٹی چیئرمین کے وژن کے مطابق اتحاد کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں انصاف اور عدل کی حکمرانی کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں۔

ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کی صوبائی قیادت نے پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سبی کی مقامی قیادت سے باہمی تعاون کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی کے وفد نے پارٹی کے نامزد امیدوار خان ولی محمد خان مرغزانی کی قیادت میں جے یو آئی پاکستان کے رہنماء پروفیسر حافظ عبدالحی کھوسہ کی رہائش گاہ پر ضلعی امیر حافظ محمد شفیق کھوسہ، خلیل الرحمٰن چانڈیو اور دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ عبداللہ کھوسہ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ خان عبدالولی خان مرغزانی کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات ایک کریں۔
خبر کا کوڈ : 1168020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش