Thursday 17 Oct 2024 23:05
تحریر: سید تنویر حیدر
سردار شوکت حیات مرحوم قائداعظم کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آزاد پاکستان کی تاریخ میں یہ بھی لکھا جانا تھا کہ 1991ء میں ان کی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی، جس میں اس وقت کی حکومت کے کچھ وزراء ملوث تھے۔ اس سیاہ کاری کے خلاف پاکستان کی عوام سڑکوں پر امڈ آئی اور لوگوں کا یہ احتجاج ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا۔ شاعر مزاحمت حبیب جالب اس وقت حیات تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک شعر کہا، جس نے اس تحریک میں رنگ بھر دیا۔ یہ شعر غالباً ان کی زندگی کا آخری شعر تھا۔ اس کے بعد وہ کچھ عرصہ ہی زندہ رہے۔ ان کا یہ شعرہ آفاق شعر کچھ اس طرح تھا:
لٹے آنچل کا پرچم خم نہ ہوگا
بڑھے گی آگ شعلہ کم نہ ہوگا
آج پنجاب کالج کی ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف جو لاوا پھٹا ہے، اس نے سردار شوکت حیات کی بیٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے چلائی گئی تحریک کی یاد تازہ کردی۔ میں ایک عرصے تک راولپنڈی گروپ آف کالجز میں اردو زبان کے لیکچرار کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دیتا رہا ہوں۔ میں نے جب پہلی دفعہ پنجاب کالج کی بچی کے خلاف مبینہ زیادتی کی خبر سنی تو سکتے میں آگیا۔ میری آنکھوں کے سامنے اپنے سابقہ کالج کی طالبات کے چہرے گھومنے لگے، لیکن اس کے بعد اس کے ردعمل میں جب اپنے کالج کے اس روسٹرم کو جلے ہوئے دیکھا، جس پر کھڑے ہو کر میں لیکچرز دیتا رہا تو مجھے مزید صدمہ ہوا۔ ہماری اب یہ روایت بن چکی ہے کہ ہم دستِ قاتل کو تلاش کرتے کرتے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالتے ہیں۔
پنجاب کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اگر کسی فیک نیوز کا شاخسانہ تھی، تب بھی انتظامیہ کو چاہیئے تھا کہ بروقت اس واقعے کی تہہ تک پہنچتی۔ انتظامیہ اپنے ڈنڈے کو لہرانے کے شوق میں ہماری انتظامیہ اپنے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آئی اور معاملات بگڑ گئے۔ ہمارے حکمرانوں کو سوچنا چاہیئے کہ وہ جس عوام پر حکومت کر رہے ہیں، اس کا وجود کسی آتش فشاں پہاڑ کی طرح اندر سے دھک رہا ہے، اسے پھٹ پڑنے کے لیے بس ایک معمولی سے ارتعاش کی ضرورت ہے۔ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے، وہ بعد کی بات ہے۔

خبر کا کوڈ : 1167069
منتخب
21 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
20 Jan 2025
19 Jan 2025
19 Jan 2025