0
Friday 18 Oct 2024 09:58

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے، شگفتہ نورین

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے، شگفتہ نورین
اسلام ٹائمز۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ آزاد جموں و کشمیر شگفتہ نورین کاظمی نے 18 اکتوبر سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی جدوجہد میں خون کے دریا پار کیے، جمہوریت کے روشن ستاروں کی قربانی سے جمہوریت کی فتح ہوئی، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کی شکل میں دراصل ملک میں جمہوریت کا ازسرِنو آغاز تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن غریب عوام کو بنیادی حقوق اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک جمہوری اور معاشی طاقت بنانا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس ہولناک اور خونریز سانحے کا غم و غصہ آج بھی قوم کے ذہنوں میں کل کی طرح تازہ ہے۔ ہم سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے اللہ تعالی سے رحمت کے طلبگار ہیں۔ سانحہ کار ساز کے شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش داستان رقم کی، جو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم جمہوریت کی خاطر ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اور جیتنے کا عزم رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش