QR CodeQR Code

خیرپور میں ڈاکٹر اغواء، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

22 Oct 2024 17:30

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود گمبٹ اسپتال میں بلڈ بینک کے انچارج ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو گزشتہ روز رحیم یار خان سے اسپتال آتے ہوئے اغواء کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹر خالد محمود کو اغواء کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کر لیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود گمبٹ اسپتال میں بلڈ بینک کے انچارج ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو گزشتہ روز رحیم یار خان سے اسپتال آتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کی رہائی کیلئے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس حکام نوٹس لے کر ڈاکٹر کی فوری بازیابی یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1168013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1168013/خیرپور-میں-ڈاکٹر-اغواء-ڈیڑھ-کروڑ-روپے-تاوان-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com