0
Tuesday 22 Oct 2024 17:44

آئینی ترمیم عوام نہیں بلکہ اشرافیہ کے مفاد کیلئے منظور ہوئی، غلام نبی مری

آئینی ترمیم عوام نہیں بلکہ اشرافیہ کے مفاد کیلئے منظور ہوئی، غلام نبی مری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر و رکن ایکزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری نے کہا ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم عوامی مفادات کے لئے نہیں، بلکہ ایلیٹ کلاس کی بالادستی کو مضبوط تر کرنے کے لئے منظور کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ کے ہمراہ جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا۔ بی این پی رہنماؤں نے کہا کہ ترمیم سے عوامی مسائل، بے روزگاری، مہنگائی، تعلیم، صحت، انصاف کی فراہمی سمیت کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ افسوس کی بات ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے مسائل کے حل کی بجائے آئین کو ہی بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو کمزور کرنے، ججز کی آزادی کو سلب اور ان کے فیصلوں پر اثرانداز ہونے کے لئے یہ ترمیم لائی گئی ہے، جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1168015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش