0
Tuesday 22 Oct 2024 15:17
بےحس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے

آئی ایس او پاکستان کا 53واں مرکزی کنونشن، سراج الحق کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی 74 لاکھ افواج اور 58 اسلامی ممالک کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں، غزہ آج کی کربلا ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 53ویں مرکزی کنونشن  کے موقع پر فلسطین مرکز حُریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں لازوال قربانی دے کر امت کو پیغام دیا کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی بن کر رہے، بےحس حکومت غزہ المیہ پر آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے خاموش ہے، تحریک آزادی فلسطین کامیاب ہوگی اور اسرائیلی ناسور کا خاتمہ ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1167979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش