0
Tuesday 22 Oct 2024 15:57

غزہ کی جنگ انسانیت کو بچانے کی جنگ ہے، آئی ایس او کے مرکزی کنونشن سے ہرمیت سنگھ کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سکھ سینئر صحافی و اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے کہا ہے کہ فلسطینی شہیدوں کو دیکھ کر حوصلہ بلند ہوتا ہے، ان شہیدوں کا خون عنقریب رنگ لائے گا، مجھے مزاحمتی گروہوں میں ہر شخص ہمت و عزم کا پہاڑ نظر آتا ہے، مظلوموں کا سپہ سالار دکھائی دیتا ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 53ویں مرکزی کنونشن  کے موقع پر فلسطین مرکز حُریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ پر ہم قربان ہوجائیں کہ جنہوں نے اپنے بچے، پوتے پوتیوں سمیت اپنا سب کچھ اس راہ میں قربان کردیا، میں کیوں نہ ذکر کروں حسن نصراللہ کا کہ جنہوں نے تین دہائیوں کو اسرائیل کو سینکڑوں محاذوں پر شکست سے دوچار کیا، شہید نے کہا تھا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے اور آج ہم اس کا مشاہدہ کررہے ہیں، میں کیوں نہ سلام پیش کروں یحییٰ سنوار پر کہ جن کی شہادت نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا، انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ مرد میدان تھے۔ ہرمیت سنگھ نے مزید کہا کہ فلسطین کا معاملہ ہر اس شخص کا ہے جو باضمیر اور حسینی ہے، غزہ کی جنگ انسانیت کی جنگ ہے، انسانیت کو بچانے کی جنگ ہے، انسانیت کی تکریم کی جنگ ہے لہذا ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا، کھڑا ہونا اور اپنی توانا آواز بلند کرنا ہوگی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1167984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش