QR CodeQR Code

میئر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، علامہ مبشر حسن

24 Sep 2024 23:38

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی اور اسپرے مہم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی میں ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی اور اسپرے مہم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، میئر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں، صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم شروع کرے۔


خبر کا کوڈ: 1162193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162193/میئر-کراچی-کی-نااہلی-کے-سبب-عوام-سخت-اذیت-کا-شکار-ہیں-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com