0
Tuesday 24 Sep 2024 20:30

فلسطین کی صورتحال عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، رجب طیب اردوان

فلسطین کی صورتحال عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، رجب طیب اردوان
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال عالمی برادری کے منہ پرطمانچہ ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد عالمی امن کو یقینی بنانا تھا، بدقسمتی سے اقوام متحدہ قیام امن کے بنیادی ہدف کے حصول میں ناکام رہا۔ طیب اردوان نے کہا کہ عالمی امن سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے ہاتھوں یرغمال ہے، غزہ میں 41 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے جبکہ اقوام متحدہ جنگ نہ روک سکی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی جارحیت نے تمام حدیں عبور کرلیں، لیکن کوئی نہ روک سکا، مہاجر کیمپوں میں نہتے فلسطینی روٹی کو ترس رہے ہیں، اسرائیل نے خواتین اور بچوں پر بھی مظالم کی داستانیں رقم کی ہیں۔ ترک صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عالمی تنظیمیں بتائیں کیا فلسطینی بچوں اور عورتوں کے کوئی حقوق نہیں؟ سلامتی کونسل بتائے کہ وہ جنگ بندی میں ناکام کیوں ہے؟، اسرائیل کی حمایت کرنے والے فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1162169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش