اسلام ٹائمز۔ گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف گلگت بلتستان میں جاری احتجاجی تحریک میں نیا موڑ آگیا۔ سکردو کا دھرنا اور نگر کا لانگ مارچ ختم ہوتے کی گلگت میں دھرنا شروع ہو گیا۔ گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف سکردو یادگار چوک پر 35 دنوں تک دھرنا دیا گیا ادھر نگر سے ہزاروں افراد کا قافلہ گلگت کی طرف نکل پڑا۔ جس کے بعد حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے اور گندم کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم صوبائی حکومت کیلئے نیا درد سر گلگت میں شروع ہوا ہے جہاں اتحاد چوک پر ہزاروں لوگ دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین فنانس بل اور ریوینیو بل میں ترمیم کا مطالبہ کر رہے ہیں