اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے بالائی و مغربی الجلیل سمیت مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں؛ عرب العرامشہ اور راس الناقورہ میں بھی خطرے کے وسیع الارم بجنے کی اطلاع دی ہے۔
ادھر عرب جنرل المنار نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر واقع غاصب صیہونی فوج کے اہم مراکز کے خلاف حزب اللہ لبنان کے وسیع ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مزاحمتی ڈرون طیاروں کے متعدد اسکواڈرن تین اطراف سے مقبوضہ فلسطینی حدود میں داخل ہوئے۔ المنار نے مزید بتایا کہ دسیوں ڈرون طیاروں کے حامل پہلے اسکواڈرن نے مغربی ساحل پر نہاریا، دوسرے نے کفارفاردیم اور تیسرے نے افن مناحم میں موجود اہم صہیونی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب صیہونی میڈیا نے بھی لبنانی مزاحمت کے وسیع ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ شمالی علاقوں میں ابھی تک خطرے کے وسیع الارم بج رہے ہیں!