اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث لاہور میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی ہے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کے روٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بس سروس جزوی طور پر چل رہی تھی۔ ایم اے او کالج سے گجومتہ تک سروس دستیاب تھی جبکہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک سروس بند کی گئی تھی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب شہر میں پی ٹی آئی کارکنان کے ممکنہ احتجاج کے باعث سروس بند کی ہے، سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا، مگر سرکاری املاک کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔