متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنار میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، اس ضمن میں اسٹیک ہولڈرز سے مل کر اس معاملہ کے حل کے لئے کردار ادا کررہے ہیں اور مزید بھی ادا کرنے کو تیار ہیں، پاراچنار میں حالات بہت خراب ہیں اس لئے کڑوروں روپے کی اشیائے خورد ونوش، سرجیکل آئٹمز اور ادویات وہاں پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ایم ڈبلیو ایم رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس بھی موجود تھے۔