QR CodeQR Code

گورنر سندھ کی خالد مقبول، فاروق ستار، حمید حسین، ظفر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس

23 Dec 2024 15:55

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ادویات اور اشیائے خوردونوش کے بھرے ٹرک پشاور روانہ کررہے ہیں، وہاں سے یہ سامان جہاز اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ پاراچنار پہنچایا جائے گا کیونکہ پاراچنارکے لوگوں کو ادویات کی فراہمی ہمارا فرض ہے، پاراچنار میں غذائی قلت کے مسائل سے فوری نمٹنا ہوگا، پاراچنار کے عوام کی مدد کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنار میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، اس ضمن میں اسٹیک ہولڈرز سے مل کر اس معاملہ کے حل کے لئے کردار ادا کررہے ہیں اور مزید بھی ادا کرنے کو تیار ہیں، پاراچنار میں حالات بہت خراب ہیں اس لئے کڑوروں روپے کی اشیائے خورد ونوش، سرجیکل آئٹمز اور ادویات وہاں پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ایم ڈبلیو ایم رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1179962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1179962/گورنر-سندھ-کی-خالد-مقبول-فاروق-ستار-حمید-حسین-ظفر-عباس-کے-ہمراہ-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com