اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے سکولوں میں چھٹیاں شیڈول کے مطابق شروع ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025 تک جاری رہے گا، پبلک اور پرائیوٹ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیایوں کا آغاز 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک ہوگا۔ تمام سکولز 13 جنوری 2025 سے کھلیں گے۔ مراسلے کے مطابق سکول کے احاطے میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔