2
Wednesday 18 Dec 2024 21:50

پاراچنار کیلئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھی بات کروں گا، گورنر سندھ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاراچنار کا ایشو اس وقت میرے لئے اور ہر پاکستانی کیلئے اہم ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میری علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے فون پر بات ہوئی ہے ان کے گھر جاؤں گا، رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین سے بات ہوئی ہے، پاراچنار کے دونوں گروپس سے بات ہوئی ہے، اہل تشیع اور اہل سنت کے لوگوں سے بھی بات ہوئی ہے، ان سب کو لے کر بیٹھوں گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھی بات کروں گا، ہم سب کو مل کر اس ایشو کو اپنا ایشو سمجھنا ہے، ہمیں پاراچنار میں موجودہ صورتحال کو ختم کرنا ہے، اس ایشو کو جلد از جلد حل کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش