متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹ میں پاراچنار مسئلے پر خطاب نے ایوان بالا کو ہلا کر رکھ دیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں نے صوبائی حکومت کو مسلسل توجہ دلائی کہ حالات درست کریں، جنگ ہو سکتی ہے لیکن نہیں سنا گیا، کرم پارہ چنار کا علاقہ دو ماہ سے محاصرے میں ہے اور ایک نالائق صوبائی ترجمان مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، نہ حکومت نام کی چیز ہے نا سیکورٹی ادارے نام کے کوئی چیز ہے، کرم کے معاملے میں سب ہمارے مجرم ہیں، دونوں اطراف کے لوگ امن چاہتے ہیں، ڈی چوک شہادتوں پر حکومتی وزراء کا مذاق ناقابل برداشت ہے۔