اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہر سال کی طرح امسال بھی مسیحی سرکاری ملازمین کو ماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہیں پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے متعلقہ محکموں میں تمام مسیحی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس میں دی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی تقریبات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔