متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان بارہویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ہوا، جسکی صدارت جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کی۔ اس کانفرنس کے مہمانان خصوصی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور صاحبزادہ محمد عدنان قادری صوبائی وزیر مذہبی امور کے پی تھے۔ کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر ہم اکٹھے ہوجائیں، اپنے فیصلے خود کریں اور کسی بریگیڈیئر کے کہنے پر نہ بیٹھیں تو تمام مسئلے حل کر لیں گے، یہ ہمارے لیے ننگ و عار ہے کہ ہم ایک جنرل یا بریگیڈیئر کے کہنے پر تو جمع ہو جائیں، لیکن قرآنی حکم پر اکٹھے نہ ہوں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial